معاونین حج کے انتخاب کے لئے این ٹی ایس کے نتائج کو سوشل میڈیا پر توڑ موڑ کر پیش کرنے کی مہم افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور

اے پی پی  |  Mar 29, 2024

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے معاونین حج کے انتخاب کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے نتائج کو سوشل میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی مہم کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے نتائج کے ساتھ کیو آر کوڈ دیا ہوا ہے۔ پڑھے لکھے امیدواروں کو خود تحقیق کر لینی چاہئے ۔

جمعہ کو ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ این ٹی ایس ایک خودمختار ادارہ جسے وزارت مذہبی امور کی جانب سے معاونین کے انتخاب کے لئے یہ ذمہ داری سونپی گئی، اب نتائج کا اعلان ہو چکا ہے مگر بعض لوگ سوشل میڈیا پر ان نتائج کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے غیر سنجیدہ طرز عمل کی وجہ سے عوام میں اس عمل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں پڑھے لکھے لوگ شامل تھے اور انہیں این ٹی ایس نتائج کے ساتھ دیئے ہوئے کیو آر کوڈ کے ذریعے تصدیق کر لینی چاہئے اور بغیر تصدیق کے کسی پر الزام لگا دینا انتہائی افسوسناک طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک پانچ نمبر حاصل کرنے والے کو کامیاب قرار دینے کے حوالے سے نتیجہ ہمارے سامنے آیا تو ہم نے جب کیو آر کوڈ کے ذریعے اس کی تصدیق کی تو اس امیدوار کے 51 نمبر تھے جسے فوٹوشاپ کر کے پانچ ظاہر کیا گیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ تمام لوگ ضرور ہم سے باز پرس کریں لیکن ہم پر اعتماد کر کے بات کریں اور ہم سے بدگمان نہ ہوں کیونکہ وزارت کا عملہ دن رات ایک کر کے اپنی آفس ٹائمنگ سے بھی زیادہ وقت لگا کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپ این ٹی ایس کا رزلٹ ا چکا ہے اور جو لوگ کامیاب قرار پائے ہیں ان کی فزیکل ٹیسٹ کی بھی تفصیل دے دی گئی ہے جلد ہی انہیں فزیکل ٹیسٹ کے لئے لوکیشن سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More