غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات معطل نہیں ہوئے بلکہ جاری ہیں، مصر

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

قاہرہ ۔17اپریل (اے پی پی):مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ غزہ میں قیدیوں اور جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے بات چیت ابھی جاری ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور ان میں خلل نہیں پڑا۔ مسلسل حالات کو سامنے رکھا جا رہا ہے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسرائیلی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے بات کی تاکہ خطے میں ماحول میں سکون اور امن برقرار رکھنے” کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان باہمی ہدف کو نشانہ بنانا خطے میں طویل المدتی مسائل اور تنازعات سے نمٹنے کے لیے کسی بھی طرح سے سازگار نہیں ہے۔ سامح شکری نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ہمیں انتقام کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے میں دھکیل دے گا جو صرف ایک بڑے پیمانے پر تصادم کا باعث بنے گا، جس کے دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بہت سنگین نتائج ہوں گے۔مصری وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام سب کے اعلیٰ ترین مفادمیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی دوسرے متبادل کے بارے میں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے، لیکن ہم کسی بھی صورت حال سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جنگی جرم کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونا اور کوئی بھی سرگرمی جو نقل مکانی میں مدد اور حوصلہ افزائی کرتی ہے ایک جنگی جرم ہے اور اسے ایسا ہی سمجھا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More