وینزویلا کا ایکواڈور میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

کاراکاس ۔17اپریل (اے پی پی):وینزویلا نے ایکواڈور میں اپنے سفارتخانے اور قونصل خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے 5 اپریل کو ایکواڈور کی پولیس کی طرف سے کویٹومیں میکسیکو کے سفارت خانے پر چھاپے کے جواب میں ایکواڈور میں ملک کے سفارت خانے اور قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

وینزویلا کے صدر نے کہا کہ اس فیصلے کا محرک ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا کے حالیہ بیانات ہیں جن کا کہنا تھا کہ وہ ایکواڈور کے سابق نائب صدر جارج گلاس کی گرفتاری کے لیے میکسیکو کے سفارت خانے پر چھاپے پر افسوس نہیں کریں گے، جنہیں میکسیکو نے سیاسی پناہ دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے سفارتی اہلکار ایکواڈور واپس نہیں جائیں گے جب تک کہ اس ملک میں بین الاقوامی قانون واضح طور پر بحال نہیں ہو جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا ایکواڈور کو اقوام متحدہ سے نکالنے کی میکسیکو کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہےجب تک کہ وہ بین الاقوامی برادری سے معافی نہیں مانگتا اور صورت حال کو اس کی اصل قانونی حیثیت پر بحال نہیں کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More