ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ، خام تیل کی پیداوارمیں ایک فیصد، گیس کی پیداوارمیں 7 فیصدکی نمو

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70506 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70109 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 8 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3167ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 7 فیصدزیادہ ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2947 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 8 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار31648 بیرل، پی پی ایل 10670 بیرل، ماڑی گیس 675 بیرل اورپی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4143 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار682ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 619ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 922ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار58 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More