سعودی وزیر خارجہ کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا: وفاقی وزیر اطلاعات

اردو نیوز  |  Apr 17, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ’سعودی وزیر خارجہ کا دورہ خوش آئند اور کامیاب رہا، ہماری خارجہ پالیسی کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘

بدھ کو اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ’ہم سعودی وفد کے شکرگزار ہیں، ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنری، ٹورزم کے بہت سے معاملات زیر بحث آئے جنہیں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ’سعودی عرب سے ایک نجی سیکٹر کا بھی وفد آئے گا، ان کے دورہ کو سہولت دی جائے گی اور جب وہ ہمارے سیکٹرز کے ساتھ کام کریں گے تو یہ معیشت کے لیے بڑا قدم ہو گا۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کی رپورٹس آ رہی ہیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا میزد کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ شہبازشریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بہترین کردار ادا کر رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More