افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے سات دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

اردو نیوز  |  Apr 17, 2024

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں افغانستان سے پاکستان دراندازی کرنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والوں کو گھیرا ڈالا اور اس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تمام سات دہشت گرد مارے گئے۔‘

’ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔‘

مزید کہا گیا کہ ’پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سرحد کو محفوظ بنائے۔ افغان عبوری حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔‘

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More