صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

وہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے مذکورہ عدالت کے جج ہوں گے۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعرات کو یہاں نوٹیفیکیشن نمبر No.F.7(1)/2022جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More