قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 حلقوں میں ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 حلقوں میں ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے، قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، سندھ اسمبلی کی ایک اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ 21 اپریل کو ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی دونوں اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لئے کل 239 امیدوار میدان میں ہیں۔ ای سی پی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں کل 239 امیدوار حصہ لیں گے جن میں سے 50 خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لئے کل 23 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس۔80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کی۔بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لئے 12امیدوار میدان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں ضلعی ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔13 مارچ کو الیکشن کمیشن نے 23 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔

ان انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12نشستیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستیں، سندھ اسمبلی کی ایک نشست اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More