بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق

اے پی پی  |  Apr 26, 2024

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، اس علاقے میں سب سے زیادہ گندم کی پیداوار ہوتی ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اعجاز الحق نے کہا کہ گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے تاہم کسانوں کوگندم کی فروخت میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ گندم کی سب سے زیادہ پیداوار بہاولنگر کے علاقے میں ہوتی ہے وہاں پر پاسکو کا دفتر موجود نہیں ہے۔ پاسکو کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کوٹہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More