معروف ٹی وی میزبان میزبان ،اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ (کل) منائی جائے گی

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان، صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ کل(اتوار 28 اپریل کو) منائی جائے گی ۔طارق عزیز جالندھر کے ارائیں خاندان میں میاں عبدالعزیز پاکستانی کے ہاں پیدا ہوئے، جنھوں نے قیام پاکستان سے گیارہ سال قبل اپنے نام کے ساتھ ’پاکستانی‘ لکھنا شروع کر دیا تھا۔

طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ساہیوال منتقل ہوئے۔ طارق عزیز نے ا پنی تعلیم ساہیوال سے ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔1964 میں جب پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔

1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کار کردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

طارق عزیز 17 جون 2020ء میں 84 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر مختلف تقریبات میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More