آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 30، پٹن 26، دیر (بالائی 25، زیریں 13)، میرکھانی، مالم جبہ، پاراچنار 17، کاکول 16، دروش 12، بالاکوٹ، تخت بائی10 ،سیدو شریف09، چترال08، چراٹ04، پشاور (ائرپورٹ ، سٹی 03)، باچاخان (ائرپورٹ03)، بنوں02، ڈی آئی خان (ائرپورٹ)01، بلوچستان: بارکھان 12،ژوب 10، قلات 02،کوئٹہ(سمنگلی02،شیخ ماندہ01) ،پنجاب: مری 17، خان پور 16، گجرات 12، لاہور (ائرپورٹ 11 ، سٹی 06)، اسلام آباد (سٹی 10، سید پور ، بوکرا 08، گولڑہ 07،ائرپورٹ 03)، جہلم 09، ڈی جی خان (سٹی)07، گوجرانوالہ 06، سیالکوٹ (سٹی 06 ، ائرپورٹ 03)، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 05،کچہری04)، ملتان (ائرپورٹ 05 ، سٹی 04)، چکوال05، خانیوال، نارووال، ساہیوال ، منگلا04، حافظ آباد، اوکاڑہ، رحیم یار خان، شیخوپورہ، بھکر03،جھنگ، لیہ ، اٹک، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، بہاولپور (ائرپورٹ ، سٹی 01)، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا 01 ، کشمیر: راولاکوٹ 27، گڑھی دوپٹہ 17، کوٹلی 15، مظفر آباد (سٹی ،ائرپورٹ 13 )، گلگت بلتستان: استور 11، گوپس01،سندھ: سکھر 03اورجیکب آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد41، چھور، دادو، مٹھی اورموہنجوڈارو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نےآج رات سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران (آج رات سے29 اپریل ) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More