کمشنر کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک انجینئرنگ،روڈ ڈیزائنگ و پارکنگ کے بارے اجلاس

اے پی پی  |  May 09, 2024

لاہور۔9مئی (اے پی پی):کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت شہر میں ٹیپا کے تحت ٹریفک انجینئرنگ،روڈ ڈیزائنگ اور پارکنگ کے حوالے سے بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری اور مجوزہ ٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کی اندرونی مین سڑکوں کی تعمیر کے دوران ہی ٹریفک جنکشنز کو ری ڈیزائن ہونا چاہیے، لاہور 13ملین آبادی کا شہر ہے، جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی ٹریفک روانی کو قائم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمرشل عمارات کے منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں پارکنگ ہی ہونی چاہیے، انفورسمنٹ ناگزیر ہے۔ کمشنرزید بن مقصود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے درجن سے زائد ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کو ٹریفک روانی و انسداد سموگ کیلئے ری ڈیزائین کیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے ملکر شہر میں 19چوکنگ پوائنٹس شناخت کیئے ہیں، معمولی ری ڈیزائنگ سے ٹریفک رواں ہوجائے گی۔ کمشنر نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئے رائٹ آف وے کا کلیئر ہونا و شہریوں کی روڈ سیفٹی کیلئے سائنیج اہم ترین ہیں۔ زید بن مقصود کو ٹیپا نے شہر کیلئے پروپوزڈ میگا پراجیکٹس پر بھی بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More