’وہ کوئی اور تھا‘، پولیس نے امریکہ میں گولڈی برار کے قتل کی تردید کر دی

اردو نیوز  |  May 02, 2024

امریکہ کی پولیس نے فیئر مونٹ میں گینگسٹر گولڈی برار کے قتل کی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ کوئی اور شخص تھا۔‘

ایک روز قبل ہی انڈین میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق جب اخبار کے نمائندے نے امریکہ کی پولیس سے گولڈی برار کے مبینہ قتل کے حوالے سے پوچھا گیا تو پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ مرنے والا شخص گولڈی برار نہیں تھا اور اس کی شخص کسی اور نام سے ہوئی ہے۔‘

’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ افواہ کیسے پھیلی کہ وہ گولڈی برار تھا، مگر اطلاع ہماری طرف سے جاری نہیں کی گئی اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں نے اس کو ہماری طرف سے تصدیق کے بغیر ہی شائع کرنا شروع کر دیا۔‘

فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’فائرنگ کی اطلاع کے بعد اہلکار وہاں پہنچے تو 37 سالہ زیویئر گلینڈی زخمی حالت میں ملے جن کو گولی لگی تھی۔ ان کو کمیونٹی ریجنل میڈیکل سینٹر (سی آر ایم سی) لے جایا گیا جہاں ان کو مردہ قرار دیا گیا۔ اسی واقعے میں ایک 13 سالہ لڑکا بھی زخمی ہوا تھا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سراغرسانوں کی جانب سے زیویئر کے قتل کا شبہ 33 سالہ ڈیرن ولیمز پر ظاہر کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجہ گینگ سے متعلق کوئی اندرونی لڑائی تھی۔‘

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کی جانب ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا شخص گینڈی میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار ہے۔

سیتندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار ایک مطلوب مجرم ہے اور ان کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی گولڈی برار اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

خیال رہے یکم مئی کو زی نیوز نے امریکی ویب سائٹ نیوز 18 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ واقعہ ایک روز قبل صبح 5 بج کر 25 منٹ پر فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو پر پیش آیا تھا۔

سدھو موسے والا قتل کیس کی 1850 صفحات کی چارج شیٹ میں گولڈی برار کو اس واقعے کا ماسٹرمائنڈ قرار دیا گیا۔انڈین پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سدھو موسے والا کا قتل 2021 میں یوتھ اکالی دل لیڈر وکی مڈوکھیرا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔سنہ 2022 میں گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دعویٰ کرتے ہوئے ایسا ہی دعویٰ کہا تھا کہ انہوں نے سدھو موسے والا کو وکی مڈوکھیرا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مارا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More