پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36 ویں گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد آئر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 107رنز کا ہدف دیا جسے گرین شرٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں پورا کیا۔

20جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان بابراعظم 32اورعباس آفریدی17رن بناکر نمایاں رہے، محمد رضوان اور صائم ایوب 17،17رن بنا کر آئوٹ ہوئے،  فخرزمان 5،عماد وسیم 4اورعثمان خان 2رن بنا پائے۔ جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔

آئر لینڈ کے بیری میک نے 3 اور کرٹس کیمفر نے 2 وکٹیں حاصل کیں،  مارک ایڈیئر اور بین وائٹ ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری تو پاکستانی بولرز کی تباہ کن بائولنگ کے سامنےریت کی دیوار ثابت ہوئی، شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں صفر پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جس کے بعد وکٹیں گرنے سلسلہ جاری رہا، تاہم ساتویں وکٹ پرگیرتھ ڈیلانے اور ایڈائر نے 44 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آئرلینڈ کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا پائی، پاکستان ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More