نیپال کو شکست ، بنگلہ دیش ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دیکر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 106 رنز بنائے، نیپال کی ٹیم  107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 83 رنز سے ہرا دیا

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 17، لیٹن داس 10، محمد اللہ 13 اور توحید رودائے صرف 9 رنز بنا سکے۔ نیپال کی جانب سے روہت پؤڈیل،  سندیپ لامیچانے، دیپیندرا سنگھ اور سومپال کامی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیپال کے بیٹرز کشل مالا 27، دیپیندرا سنگھ 25 اور آصف شیخ 17 نے رنز اسکور کیے جبکہ کوئی اور نیپالی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا ،بنگلہ دیش کے تنظیم حسن ثاقب نے 4، مستفیض الرحمان 3 اور شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More