بھارت میں مال گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی ، 13 افراد ہلاک ، 30 زخمی

ہم نیوز  |  Jun 17, 2024

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں مال گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع دارجلنگ میں پیر کی صبح ایک مال گاڑی کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور چند بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔

ہزارہ ایکسپریس حادثہ ، ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال ، ٹرینوں کی روانگی شروع

مسافر ٹرین شہر اگرتلہ سے کولکتہ جا رہی تھی۔ حادثہ مغربی بنگال کے رنگا پانی اور نجباری اسٹیشنز کے درمیان پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں ٹرین حادثے معمول بن چکے ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، گزشتہ سال بھی ایک ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More