بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ کے والد نے آج صبح اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا کہ، ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔
اداکار کے سابق شوہر ارباز خان اور اعلیٰ پولیس افسران ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ابھی تک خودکشی کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
ملائکہ اروڑا مہاراشٹر کے تھانے میں پیدا ہوئیں۔ جب وہ 11 سال کی تھیں تو اس کے والدین کی طلاق ہوگئی، اور وہ اپنی ماں اور بہن امریتا اروڑہ کے ساتھ چیمبر چلی گئی۔ ان کی والدہ، جوائس پولی کارپ، ایک ملیالی عیسائی ہیں، اور ان کے والد، انیل اروڑا، ایک پنجابی تھے، جو ہندوستانی مرچنٹ نیوی میں کام کرتے تھے۔