ملک بھر میں سونے کی ریکارڈ قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے ہو گئی۔ ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے بڑھ کر 3 ہزار 401 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کا بھاؤ 51 روپے اوپر جا کر 2 ہزار 915 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 19 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 329 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کے فی تولہ نرخ 8 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 7 ہزار 373 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی تھی۔