آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔