باپ کی لاش کو 2 سال الماری میں چھپا کر رکھا تاکہ۔۔ راز کیسے کھلا؟ عجیب و غریب واقعہ جس کی وجہ نے سب کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  Apr 28, 2025

"میرے لیے والد کی آخری رسومات کے اخراجات اٹھانا ممکن نہیں تھا۔ مالی حالات اتنے خراب تھے کہ میں نے لاش کو الماری میں چھپانے کا فیصلہ کیا۔ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔"

ٹوکیو میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے ایک بند ریسٹورنٹ کے مالک کے گھر چھاپہ مارا اور ایک الماری سے انسانی ڈھانچہ برآمد کرلیا۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ ڈھانچہ نوبوہیکو کے والد کا تھا، جو دو سال قبل دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

نوبوہیکو، جو ایک چینی ریسٹورنٹ چلا رہے تھے، والد کے انتقال کے بعد شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے تھے۔ اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کے بعد جب محلے والوں نے غیرمعمولی خاموشی محسوس کی تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ چھان بین کے دوران جب پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو ایک الماری سے والد کی باقیات برآمد ہوئیں۔

ملزم نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اعتراف کیا کہ آخری رسومات کی بھاری لاگت ادا کرنا ان کے بس کی بات نہیں تھی، اس لیے وہ والد کی لاش کو الماری میں چھپا کر زندگی کی گاڑی کھینچتے رہے۔

جاپان میں آخری رسومات کی اوسط لاگت 1.3 ملین ین بتائی جاتی ہے، جو کورونا وبا کے دنوں میں کچھ کم ہو کر 1 لاکھ 56 ہزار ین تک آئی تھی۔ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات ملک میں پہلے بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ 2023 میں ایک بیروزگار شخص نے بھی مالی مجبوری کے باعث اپنی والدہ کی لاش تین سال تک گھر میں چھپا کر رکھی تھی۔

نوبوہیکو کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس ان سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس افسوسناک کہانی کے مزید پہلوؤں کو سمجھا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More