اسٹار لنک کو بنگلادیش میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

سچ ٹی وی  |  Apr 28, 2025

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارلنک کے لائسنس کی منظور ی دے دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے بعد بنگلادیش جنوبی ایشیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی اسٹارلنک اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ محد یونس کے خصوصی معاون برائے ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض احمد طیب نے کہا کہ اسٹارلنک کی بنگلادیش میں آمد ایک عوامی مطالبہ بن چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جولائی میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت کی جانب سے بار بار انٹرنیٹ بندش کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف ایڈوائزر کا مقصد یہ بھی تھا کہ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ بنگلادیش سرمایہ کاری کے لیے ایک سازگار ملک ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دور دراز علاقوں، جزیروں، دشوار گزار پہاڑی خطوں اور قدرتی آفات کا شکار ساحلی علاقوں میں بلا تعطل اور معیاری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنا ایک اہم چیلنج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More