ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More