سکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

سیکیورٹی فورسز نے تربت میں کیے گئے آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 اپریل کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More