متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے تعلیمی نظام میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، آئندہ تعلیمی سال سے ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔
یہ فیصلہ یو اے ای کی کابینہ میں کیا گیا، جس کا اعلان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ شیخ محمد نے کہاہمیں اپنے بچوں کو اُس دور کے لیے تیار کرنا ہے جو ہمارے وقت سے بالکل مختلف ہوگا۔نئے نصاب میں کنڈرگارٹن (KG) سے لے کر گریڈ 12 تک کے طلبہ کو AI کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس میں ڈیٹا، الگوردمز اور مشین لرننگ، AI کی ایپلیکیشنز اور سماجی اثرات ، ڈیٹا پرائیویسی اور الگوردمک انصاف شامل ہیں۔
شیخ محمد بن راشد نے اس اقدام کو یو اے ای کے تعلیمی وژن کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد نئی نسل کو مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ماہرین تعلیم کے مطابق، یو اے ای کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ایک نیا رجحان قائم کرے گا، جو دیگر ممالک کو بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم میں جدت کی جانب راغب کرے گا۔