انڈین کرکٹر محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی

اردو نیوز  |  May 06, 2025

این ڈی ٹی وی سپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ 

اتوار کے روز اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے سائبر کرائم پولیس سٹیشن میں محمد شامی کے بھائی حسیب نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی۔

ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص نے ای میل کے ذریعے شامی کو جان سے مارنے کی  دھمکی دی اور ایک کروڑ انڈین روپے کا مطالبہ کیا۔

محمد شامی انڈیا میں کھیلی جا رہی انڈین پریمئر لیگ کا حصہ ہیں اور رواں سیزن سن رائزر حیدر آباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔ 

اس سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بھی ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ 

ڈی سی پی (سنٹرل) وی ہرشا وردھن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں گوتم گمبھیر سے منسلک ایک ای میل آئی ڈی پر موصول ہونے والی مبینہ دھمکی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ گوتم گمبھیر پہلے ہی دہلی پولیس کی حفاظت میں ہیں اور ہم مخصوص حفاظتی انتظامات پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘

انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پہلگام  حملے کے بعد گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More