واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں رش، بھارت کیجانب سناٹا چھایا رہا

سچ ٹی وی  |  May 07, 2025

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی روایتی تقریب میں پاکستان کی طرف عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ بھارت کی جانب مکمل سناٹا چھایا رہا۔

پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کی طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ بھارت کی جانب کوئی نہیں تھا اور وہاں مکمل سناٹا تھا۔ بھارت کی جانب بھارت کے چند فوجی تو نظر آئے مگر عوام نہیں تھے۔

پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ بھی عروج پر تھا، لوگ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا کہ واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کا جذبہ دیکھ کر محسوس ہوا ہےکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پچھلی باردشمن کو چائے پلائی تھی اگلی بار کراچی کےپان بھی کھلائیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اقوام عالم دیکھیں کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا، وہ شہری آبادی ہے۔ بھارت کو بروقت اورفیصلہ کن جواب دینے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پریڈ کےوقت دوسری طرف عوام کا اتاپتا نہیں تھا۔ انہیں 7 مئی نہیں بھولنے دیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More