کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کی اطلاع۔۔ پولیس، ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

ہماری ویب  |  May 08, 2025

پاک بھارت کشیدگی ایک بار پھر سنگین موڑ اختیار کرگئی ہے، اور اب کراچی بھی اس تناؤ کی زد میں آ گیا ہے۔ لاہور اور ڈھرکی کے بعد، کراچی کے علاقے ملیر سے دھماکے کی خبر نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، شرافی گوٹھ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام پر ایک عجیب و غریب، انجن جیسا مشکوک آلہ بھی پایا گیا ہے، جس نے صورتحال کو مزید پراسرار بنا دیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی چھان بین جاری ہے۔ تاہم، واقعے کی مکمل اور مصدقہ تفصیلات کا انتظار ہے، جو ممکنہ طور پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی بازگشت زور و شور سے سنائی دے رہی ہے، جہاں صارفین مشکوک آلے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جبکہ عوام کی جانب سے سیکیورٹی اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

کیا یہ ایک انفرادی واقعہ ہے یا بڑھتی ہوئی کشیدگی کا تسلسل؟ سچ کیا ہے، وقت بتائے گا — لیکن فی الحال شہر قائد ایک بار پھر خوف کے سائے میں لپٹا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More