کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر، کس پاکستانی ایئرپورٹ پر کیا صورتحال ہے؟

اردو نیوز  |  May 08, 2025

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

مختلف شہروں سے روانہ اور آنے والی درجنوں پروازیں منسوخ، تاخیر یا متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹس کی صورت حالپاکستان میں کل 42 ہوائی اڈے ہیں، جن میں تین بڑے ہوائی اڈے کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں واقع ہیں۔

ان کے علاوہ چھ درمیانے درجے کے ہوائی اڈے پشاور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ اور سکھر میں ہیں، جبکہ باقی دیگر ہوائی اڈے چھوٹے درجے کے شمار ہوتے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹجناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ویب سائیٹ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج مجموعی طور پر 10 پروازیں روانہ ہونا تھیں جن میں سے 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مختلف مقامات سے کراچی آنے والی 10 پروازوں میں سے 3 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور ایئرپورٹلاہور ایئر پورٹ کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا ہے کہ لاہور سے بھی مجموعی طور پر10 پروازیں روانہ ہونا تھیں جن میں سے 5 پروازیں منسوخ اور 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

آنے والی 10 پروازوں میں سے 3 پروازیں منسوخ جبکہ تین کو کراچی موڑ دیا گیا۔ یہ اقدام لاہور کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد کیا گیا، جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد ایئرپورٹویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 52 پروازیں شیڈول تھیں، جن میں سے 8 پروازیں منسوخ اور دو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اسی طرح آنے والے 26 فلائٹس میں سے 10 پروازیں منسوخ اور 8 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

فضائی حدود کی بندش اور سکیورٹی خدشاتکراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی 10 میں سے تین پروازیں منسوخ کی گئیں (ٖفوٹو: کراچی ایئرپورٹ)جمعرات کی صبح کراچی لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کر دی گئیں، جس کے باعث پروازوں کی روانگی اور آمد متاثر ہوئی۔ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، یہ بندش ’آپریشنل وجوہات‘ کی بنیاد پر کی گئی، تاہم سکیورٹی ماہرین اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کارفرما ہے۔

یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ایک ہفتے کے دوران لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود بند کی گئی ہیں۔

’پریشان‘ مسافروں سے تعاون کی اپیلدرجنوں مسافر مختلف ایئرپورٹس پر گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ کچھ کا تعلق انٹرنیشنل پروازوں سے ہے جبکہ کچھ مسافر پاکستان کے ایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے سفر کرنے کی غرض سے ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے ملک میں جاری سکیورٹی صورت حال کے تناظر میں فضائی آپریشن میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ’کچھ فضائی راستوں کو حفاظتی اقدام کے طور پر عارضی طور پر محدود کیا گیا ہے تاکہ ملکی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔‘

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 52 پروازیں شیڈول تھیں، جن میں سے 8 کو منسوخ کیا گیا اور دو تاخیر کا شکار ہوئیں (فوٹو: فیس بک، اسلام آباد ایئرپورٹ)انہوں نے واضح کیا کہ روٹس کی یہ عارضی بندش ایک محتاط اقدام ہے، جو نہ صرف قومی ائیر لائنز کے مفاد میں ہے بلکہ تمام مسافروں کی سلامتی کی غرض سے کیا جاتا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے، جس میں ان کے قیام اور طعام کا مکمل بندوبست شامل ہے۔

ان کے مطابق ’ایئرلائنز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ مسافر کم سے کم پریشانی کا شکار ہوں۔‘

ترجمان نے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ یا کال سینٹر سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل سے بچا جا سکے۔

جمعرات کی صبح کراچی لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کر دی گئیں (فوٹو: اے ایف پی)ایئرلائنز اور معیشت کو نقصانفلائٹ آپریشن کی معطلی سے ایئرلائنز کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ آپریشنل اخراجات بڑھنے کے ساتھ ساتھ شیڈول متاثر ہونے سے ایوی ایشن سیکٹر دباؤ کا شکار ہے۔ ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال جاری رہی تو اس کا اثر پاکستان کی معیشت اور خطے میں اس کی فضائی پوزیشن پر بھی پڑے گا۔

حکومت اور ایوی ایشن اتھارٹی کی اپیل

حکام نے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی ایئرلائن سے فلائٹ کی تازہ صورت حال ضرور معلوم کریں۔ حکومت اور ایئرپورٹ اتھارٹی حالات کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں اور ممکنہ طور پر جلد فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More