لائیو: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اردو نیوز  |  May 10, 2025

اہم نکات:

جی سیون ممالک کا پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی میں کمی‘ پر زور

رحیم یار خان: شیخ زید ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکام

’آپریشن بنیان مرصُوص،‘ سائبر اٹیک کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ

وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

پاکستان کی طرف سے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ کے آغاز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کی میٹنگ طلب کر لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ اس کا قیام فروری 2000 میں قومی سکیوریٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔  اجلاس میں اعلی سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔ 

وفاقی وزراء برائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ بھی اتھارٹی کا حصہ ہیں۔

جی سیون ممالک کا پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی میں کمی‘ پر زور

جی سیون ممالک کے گروپ نے پاکستان اور انڈیا سے ’کشیدگی کم کرنے‘ اور ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ سے کام لینے پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جی سیون ممالک کے وزرا خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مزید کشیدگی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔‘

مزید کہا گیا کہ ’دونوں اطراف کو پرامن حل کے لیے براہ راست مذاکرات کرنے چاہییں۔‘

’آپریشن بنیان مرصُوص،‘ سائبر اٹیک کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ’آپریشن بنیان مرصُوص‘ کے تحت سائبر اٹیک کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا ہے۔

رحیم یار خان: شیخ زید ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ ناکام

رحیم یار خان میں شیخ زید ائیرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے ڈرونز کو گرا دیا گیا۔

ان کے مطابق ڈرونز حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More