امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈلائن میں ایک بار پھر توسیع

سچ ٹی وی  |  May 11, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن کو 19 جون 2025 تک بڑھا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکی صارفین کے لیے اپنی سروسز جاری رکھنے کے لیے امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اگر بائٹ ڈانس مقررہ وقت تک ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے فروخت کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ایپ پر مکمل پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

جنوری 2025 میں، "Protecting Americans from Foreign Adversary Controlled Applications Act" کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد ایپ عارضی طور پر امریکا میں بند ہو گئی۔

تاہم صدر ٹرمپ نے پابندی کے نفاذ کو 75 دن کے لیے مؤخر کیا جس سے ڈیڈ لائن 5 اپریل 2025 ہو گئی۔

اپریل میں انہوں نے ایک اور 75 دن کی توسیع دی جس سے نئی ڈیڈ لائن 19 جون 2025 مقرر ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More