پوپ کے سرخ جوتوں کے پیچھے کیا کہانی ہے

بی بی سی اردو  |  May 11, 2025

AFP

69 سالہ رابرٹ پریوسٹ کیتھولک چرچ کے 267 ویں سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

مبصرینکا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ نئے پوپ بھی رواداری اور عیش و عشرت سے اجتناب اورایک سادہ طرز زندگی سے متعلق پوپ فرانسس کی تعلیمات جاری رکھیں گے۔

پوپ کام کیا کرتے ہیں؟

پوپ دنیا کے 1.4 ارب سے زیادہ کیتھولک مسیحی افراد کے روحانی پیشوا ہیں۔

رومن کیتھولک مسیحیوں کا ماننا ہے کہ پوپ کا براہ راست تعلق حضرت عیسیٰ سے ہوتا ہے اور وہ سینٹ پیٹر کے زندہ جانشین ہیں جو مسیحی مذہب کی تعلیمات کے مطابق حضرت عیسی کے چند ابتدائی ماننے والوں میں سے ایک تھے۔

اگرچہ بہت سے کیتھولک مذہبی رہنمائی بائبل سے حاصل کرتے ہیں تاہم وہ پوپ کی تعلیمات سے بھی استفادہ حاصل کرتے ہیں جو چرچ کے سربراہ کی حیثیت سے تمام تعلیمات کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں مسیحی مذہب کے ماننے والوں میں سے تقریباً نصف رومن کیتھولک ہیں جبکہ پروٹیسٹنٹ اور آرتھوڈاکس مسیحی پوپ کو تسلیم نہیں کرتے۔

پوپ عام طور پر سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس اور ایسٹر سمیت سال بھر چرچ کی اہم مذہبی تقریبات مناتے ہیں۔

راہباؤں کا ایک چھوٹا سا گروہ پوپ کے گھر کی دیکھ بھال، کھانا پکانے اور صفائی ستھرائی کا کام چلاتا ہے اور پوپ کا ذاتی نوکر یا بٹلر بھی ہو سکتا ہے۔

ان کے لیے تقاریر کے متن لکھنے کے لیے بھی ایک ٹیم موجود ہوتی ہے۔

پوپ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہر پانچ سال میں دنیا بھر سے آئے ہوئے پانچ ہزار سے زائد بشپ سے ملاقات کریں جو اوسطاً ہر سال تقریباً ایک ہزار، اور ہر ہفتے بیس ملاقاتوں کے برابر بنتی ہے۔

آج غیر ملکی دوروں کو بھی پوپ کی ذمہ داریوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Getty Imagesویٹیکن میں سینٹ پیٹرکا مجسمہ جو ایک شادی شدہ آدمی تھے کیا پوپ شادی کرتے ہیں؟

ماضی میں کئی پوپ شادی کر چکے ہیں۔ درحقیقت، سینٹ پیٹر، جو پہلے پوپ کے طور پر جانے جاتے ہیں، کی ایک بیوی تھی لیکن موجودہ حالات میں اس بات کا امکان کم ہے کہ کوئی شادی شدہ مرد پوپ منتخب ہو۔

ابتدائی پوپوں کی تاریخ محققین کے درمیان ایک متنازع موضوع ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے پیٹر کی طرح پوپ بننے سے پہلے شادی شدہ تھے۔

کہا جاتا ہے کہ پوپ سلوریئس کے والد پوپ ہورمیسڈاس تھے اور پوپ ایڈرین دوم (867–872) نے اپنی بیوی اور بیٹی کو لاتران کے محل میں لا کر بسایا۔

بہت سے مورخین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ژان ہفدہم (1003) اور کلمنٹ چہارم (1265 تا 1268) شادی شدہ مرد تھے جو بعد میں پوپ بنے۔

اس بات کا بہت کم ثبوت ہے کہ ویٹیکن کے درج شدہ 266 پوپوں میں سے کسی نے بھی پوپ بننے کے بعد شادی کی ہو۔ اگرچہ ان میں سے بعض کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات رہے۔

تو کیا ایک شادی شدہ مرد مستقبل قریب میں پوپ بن سکتا ہے؟ اس کا امکان نہیں ہے۔

عملی طور پر کسی بھی بپتسمہ یافتہ کیتھولک مرد کو اس کردار کے لیے مناسب سمجھا جا سکتا ہے لیکن 1378 میں پوپ اوربان ششم کے بعد سے اب تک تمام 64 پوپ انھی کارڈینلز میں سے منتخب ہوئے ہیں جو پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔

ووٹ دینے کے اہل موجودہ کارڈینلز میں سے کوئی بھی شادی شدہ نہیں ہے اور عام طور پر کیتھولک پادریوں کو اس عہدے تک پہنچنے کے لیے غیر شادی شدہ ہونا ضروری ہے۔

اگرچہ عام طور پر کیتھولک چرچ میں پادریوں کو شادی نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، لیکن مشرقی کیتھولک گرجا گھروں اور کچھ انگریزی پادریوں کے لیے اس حوالے سے خاص رعایتیں موجود ہیں یعنی شادی شدہ مردوں کو بھی قبول کیا جاتا ہے۔

تاہم شادی شدہ مرد ان رعایتوں کے ساتھ کارڈینل نہیں بن سکتے۔

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان، ایران اور عراق جیسے مسلم اکثریتی ممالک کے ’کارڈینلز‘ اہم کیوں؟عراق میں قتل کی سازش اور پیشرو کا دیا ’سفید ڈبہ‘: پوپ فرانسس کی سوانح عمری میں انکشافاتپوپ فرانسس کی وفات: ایک سادہ مزاج شخص جنھوں نے روایتی شان و شوکت کے بجائے عاجزی کو ترجیح دیپوپ سرخ جوتے کیوں پہنتے ہیں؟

کیتھولک مذہب میں سرخ رنگ حضرت عیسیٰ کی مشکلات و مصائب کی نمائندگی کرتا ہے۔ یعنی ان کی تکلیف، گرفتاری، مقدمہ اور صلیب پر چڑھنا، جیسا کہ نئے عہدنامے میں بیان کیا گیا ہے۔

سولہویں پوپ بینیڈکٹ اور بہت سے پچھلے پوپ نے اس روایت کی پیروی کی اور سرخ جوتے پہنے۔

تاہم پوپ فرانسس نے سیاہ جوتے پہننے کا فیصلہ کیا۔ ایک ایسا اقدام جسے مبصرین نے عیش و عشرت اور تکلفات سے دور رہنے کی خواہش کی علامت کے طور پر دیکھا۔

جب پوپ فرانسس کی میت کو عوام کے دیدار کے لیے رکھا گیا تو ان کے پاؤں میں کالے جوتے تھے۔

پوپ جان پال دوم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کبھی کبھی سرخ رنگ کے جوتے پہنتے تھے۔

Getty Imagesپوپ فرانسس کی میت کے پیروں میں سیاہ جوتے تھے کیا پوپ کو تنخواہ ملتی ہے؟

پوپ فرانسس مبینہ طور پر اپنی تنخواہ خیراتی اداروں میں عطیہ کرتے تھے۔

2021 میں ویٹیکن کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی کہ ’پوپ کو کبھی تنخواہ نہیں ملتی اور نہ انھوں نے نے کبھی وصول کی۔‘

فرانسس نے اپنے عہدے کے ساتھ آنے والی کچھ سہولیات کو بھی مسترد کر دیا، پوپ نے اپارٹمنٹس کے بجائے ویٹیکن کے گیسٹ ہاؤس کاسا سانتا مارٹا میں رہنے کا انتخاب کیا۔

ان سے پہلے پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے 2013 میں ایک بے مثال فیصلہ کیا اور صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑ دیا۔ میڈیا آؤٹ لیٹس بشمول اطالوی اخبار لا سٹامپا کے مطابق وہ پنشن وصول کر رہے ہے۔

Reutersپوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے 2013 میں ایک بے مثال فیصلہ کیا اور صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑ دیاپوپ کتنی دیر تک عہدے پر برقرار رہتی ہے؟

پوپ کی اکثریت اپنی وفاتتک عہدے پر برقرار رہتی ہے، جیسا کہ پوپ فرانسس نے 2013 سے 2025 تک خدمات انجام دیں۔

1415 میں گریگوری دوازدہم کے بعد کسی پوپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا اور پوپ بندیکٹ شانزدہم وہ پہلی شخصیت تھے جنھوں نے 1294 کے بعد رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا۔

مؤرخین مستعفی ہونے والے پوپوں کی تعداد کے بارے میں متفق نہیں ہیں:

پونٹین نے 235 میںسلوریئس نے 537 میںجانہجدہم نے1009 میںبینیڈکٹ نہم نے 1045 میںسلیستین پنجم نے1294 میںگریگوری دوازدہم نے 1415میںBBCپوپ بینیڈکٹ شانزدہم کے سرخ جوتے ان کی قیادت کی ایک قابل ذکر علامت تھے، جسے طاقت اور حیثیت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے کوئی پوپ کیسے بنتا ہے؟

پوپ کا انتخاب سینیئر پاردری کرتے ہیں جنھیں کارڈینلز کہا جاتا ہے اور یہ انتخابی عمل صدیوں سے انتہائی خفیہ طریقے سے سرانجام دیا جاتا ہے۔

اگرچہ ایک غیر کارڈینل پوپ کو منتخب ہوئے 500 سال سے زیادہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاریخ میں دوسرے پادریوں یا حتیٰ کہ غیر پادریوں کو بھی منتخب کیے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔

اگر منتخب شخص ابھی تک بشپ نہیں ہے تو اسے پوپ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے فوری طور پر یہ عہدہ حاصل کرنا چاہیے۔

متعدد ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش اخلاق ہونا بھی ایک غیر رسمی ضرورت ہے۔

صرف کیتھولک چرچ کے سینئر رہنما جو کارڈینل ہیں اور 80 سال سے کم عمر ہیں پوپ کے انتخاب میں ووٹ ڈال سکتے ہیں اور یہ ایک روحانی فرض اور اہم ذمہ داری دونوں سمجھا جاتا ہے۔

پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ اسمبلیاں صدیوں سے منعقد ہوتی رہی ہیں اور رازداری کو برقرار رکھنے اور غیر ملکی اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے سخت ضابطوں کے تابع ہیں۔

Mimmo Chianura-Pool80 سال سے کم عمر کے کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے سسٹین چیپل میں جمع ہوتے ہیں کیتھولک چرچ میں پوپ کیوں اہم ہیں؟

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے پوپ کیتھولک چرچ کے سربراہ ہوتے ہیں۔ رومن کیتھولک مسیحیوں کا ماننا ہے کہ پوپ کا براہ راست تعلق حضرت عیسیٰ سے ہوتا ہے اور وہ سینٹ پیٹر کے زندہ جانشین ہیں لہٰذا پوپ کو رہنما اور کیتھولک چرچ کی بنیادوں کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

وہ کیتھولک چرچ میں زندگی کے چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

پوپ نچلی سطح کے چرچ کے رہنماؤں کو اپنی کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے بہتر راستہ تلاش کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

پوپ کی تقریر سننے اور سینٹ پیٹرز سکوائر میں دعا کرنے کے لیے دنیا بھر سے زائرین ویٹیکن جاتے ہیں۔

پوپ کے مختلف ممالک کے دوروں میں بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے۔ اور یہ دنیا بھر کے کیتھولک افراد کے لیے پوپ کے اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔

عراق میں قتل کی سازش اور پیشرو کا دیا ’سفید ڈبہ‘: پوپ فرانسس کی سوانح عمری میں انکشافاتپوپ فرانسس کی وفات: ایک سادہ مزاج شخص جنھوں نے روایتی شان و شوکت کے بجائے عاجزی کو ترجیح دیویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان، ایران اور عراق جیسے مسلم اکثریتی ممالک کے ’کارڈینلز‘ اہم کیوں؟پوپ فرانسس نے ویٹیکن کو اپنی آخری آرام گاہ نہ بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟کیا حضرت عیسیٰ کا کفن کہلانے والے ’شراؤڈ آف ٹیورن‘ اور اس پر موجود انسانی پیکر کا معمہ حل ہوگیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More