مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ، عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ متعدد درخواستوں پر غور کرنے کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرلیا گیا ہے اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچےکومضبوط کرنے کے لیے عاقب جاوید کوڈائریکٹرہائی پرفارمنس تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مائیک ہیسن اورعاقب جاوید مل کرکرکٹ کی ترقی اورکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More