کیا ٹرمپ، پاکستان اور بھارت کو عشائیے پر بلانے والے ہیں۔۔ دو ایٹمی قوتوں کو جنگ سے کیسے روکا ؟ انکشافات

ہماری ویب  |  May 14, 2025

ریاض میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم خطاب میں بتایا کہ کہ ان کی حکومت نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو جنگ میں تبدیل ہونے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ تنازعہ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا تھا، جو ممکنہ طور پر لاکھوں جانوں کو نگل سکتا تھا، لیکن ہم نے بروقت قدم اٹھایا اور امن بحال کیا۔"

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی کے لیے صرف سفارتی زبان استعمال نہیں کی، بلکہ تجارت کو بطور آلہ استعمال کیا۔ "میں نے دونوں ممالک سے کہا، آؤ کچھ خوبصورت چیزوں کی تجارت کرو، ایٹمی میزائلوں کی نہیں۔" ان کے مطابق، دونوں فریق اب ایک دوسرے کے ساتھ بہتر انداز میں چل رہے ہیں اور شاید وہ ایک پُرامن عشائیے پر بھی اکھٹے ہو سکیں۔

ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو بھی بھرپور سراہا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور جے ڈی وینس کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے زبردست کام کیا۔ میں ان سب پر فخر محسوس کرتا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس مضبوط قیادت موجود ہے اور امید ظاہر کی کہ موجودہ امن برقرار رہے گا۔ ان کے بقول، یہ سفارتی کامیابی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر کے لیے امن کی ایک اچھی مثال بن سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More