کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ہماری ویب  |  May 15, 2025

جاوید اختر، بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر، حالیہ دنوں ایک ویڈیو کے باعث خبروں کی زد میں آ گئے ہیں جس میں وہ صحافیوں کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی میڈیا نے شکست کے تناظر میں ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید اختر ایک نجی تقریب سے واپس آ رہے تھے جب چند رپورٹرز نے انہیں گھیر لیا۔ وہ ابتدا میں سوالات سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور نرمی سے سمجھاتے ہیں کہ موجودہ وقت اور ماحول گفتگو کے لیے موزوں نہیں۔ مگر رپورٹرز کی جانب سے سوالات کا سلسلہ جاری رہا، جس پر جاوید اختر اپنا ضبط کھو بیٹھے اور ایک رپورٹر سے سخت لہجے میں مخاطب ہو کر کہا، ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ سے بدتمیزی کروں؟‘‘

ایک خاتون صحافی سے انہوں نے کہا کہ اگر انٹرویو درکار ہو تو رسمی انداز میں وقت لیا جائے، جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر کے پاس اس شکست کے بعد کوئی واضح مؤقف نہیں، اسی لیے وہ سوالات سے بچ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More