آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، امریکی اخبار

سچ ٹی وی  |  May 18, 2025

امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے، بھارت کومنہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیرقومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔

مضمون کے مطابق طاقت ور پڑوسی سےجنگ جیت کر پاکستان نےسنگین مسائل فی الوقت پس منظر میں کر دیے جبکہ عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی بحرانوں کا شکارپاکستان فاتح ملک کے احساس میں ہے۔

امریکی اخبار کے مضمون میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے پاک افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More