پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

اردو نیوز  |  May 23, 2025

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 67 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ان کے علاوہ خواجہ نافع 51، کپتان سعود شکیل 18، دنیش چندیمل نے 17، فہیم اشرف 16، اویشکا فرنینڈو سات، ابرار احمد دو، محمد وسیم ایک اور دانش عزیز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ خرم شہزاد صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے تین جبکہ محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہٹزوگلو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان صرف چار رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ اوپنر یاسر خان 45 اور جہانزیب سلطان 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ طیب طاہر 36، شاہد عزیز 29، ہمایوں الطاف 16 اور پیٹر ہیٹزوغلو ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز آخری نمبر پر ہے جس کی وجہ سے وہ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔

یوں ملتان سلطانز کا رواں ایونٹ میں یہ آخری میچ تھا۔ 

ملتان سلطانز کی ٹیم

اس میچ میں محمد رضوان (کپتان)، جہانزیب سلطان، طیب طاہر، ہمایوں الطاف، یاسر خان، محمد عامر برکی، شاہد عزیز، پیٹر ہٹزوگلو، دلشان مدھوشنکا، محمد حسنین اور عبید شاہ ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم

اس میچ میں سعود شکیل (کپتان)، اویشکا فرنینڈو، حسن نواز، محمد نافع، دنیش چندیمل، دانش عزیز، فہیم اشرف، ابرار احمد، عثمان طارق، محمد وسیم اور خرم شہزاد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More