کراچی اور ملائیشیا کے درمیان ’لو کاسٹ‘ پروازوں کی شروعات: ایئر ایشیا ایکس کی ٹکٹ کتنی سستی ہے؟

بی بی سی اردو  |  May 30, 2025

Getty Images

ملائیشیا کی ایئرلائن ’ایئر ایشیا ایکس‘ نے پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کمپنی کی پہلی پرواز 30 مئی کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترے گی۔

کمپنی کے مطابق ایئر ایشیا ایکس ہفتہ وار چار براہ راست فلائٹس کوالالمپور سے کراچی کے لیے چلائے گی۔

ایئر ایشیا ایکس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایئرلائن ملائیشیا کی واحد ’کم قیمت ایئرلائن‘ ہے جو کراچی کے لیے براہِ راست فلائٹس چلا رہی ہے۔

ایئر ایشیا ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ ’کراچی ایک ڈائنامک شہر ہے جس کی نہ صرف وسیع تاریخ ہے بلکہ اس کی معیشت بھی جدت کی حامل ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم وہ واحد کم قیمت ایئر لائن ہیں جو اس شہر کو نہ صرف ملائیشیا بلکہ اس باہر بھی اپنے وسیع نیٹ ورک سے جوڑ رہے ہیں۔‘

گذشتہ مہینے اپریل میں وزیرِ اعلی سندھ نے بھی ملائیشین ایئرلائن کی پاکستان آمد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کی تھی۔ ایئر ایئر ایشیا کی ویب سائٹ پر موجود ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’یہ نیا فضائی روٹ صوبہ سندھ اور پورے پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور اس کے ساتھ جو معاشی ترقی کے مواقع اور خطے میں بین الاقوامی رابطوں کے راستے کھلیں گے اس کے لیے ہم پُرجوش ہیں۔‘

Getty Imagesایئر ایشیا ایکس کے ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی؟

پاکستان میں فضائی اور زمینی سفر کے لیے ٹکٹ بُکنگ کی سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ 'سسٹا ٹکٹ' کے مطابق ایک اور ملیشین ایئرلائن بھی کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہِ راست فلائٹس چلاتی ہے لیکن اس کے ون وے ٹکٹ کی قیمت ایئر ایشیا ایکس کی تعارفی قیمت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ایئر ایشیا ایکس کے مطابق ایئر ایشیا پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چار فلائٹس کوالالمپور سے کراچی اور کراچی سے کوالالمپور کے لیے چلائے گی اور ون وے ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 890 روپے ہوگی۔

ایئرلائن کے مطابق یہ تعارفی قیمت 30 مئی 2025 سے 27 مارچ 2026 تک قابلِ عمل ہوگی اور اس دوران مسافروں کو 20 کلو تک وزن کا سامان بھی لے جانے کی اجازت ہوگی۔

خراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا’مسافروں نے کلمہ پڑھ لیا تھا‘: فلائی جناح کی پرواز جسے کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ’چوتھی کوشش‘ میں کامیابی ملیکیا امریکی قانون صدر ٹرمپ کو قطر کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کی اجازت دیتا ہے؟

خیال رہے باتک ایئر اور ایئر ایشیا ایکس کے علاوہ کوئی بھی ایئرلائن کراچی کے لیے براہ راست فلائٹس آپریٹ نہیں کرتی۔

سستا ٹکٹ کے مطابق باتک ایئر لائن کے علاوہ دیگر ایئرلائنز کے کراچی سے کوالالمپور کے ٹکٹ کی قیمت 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک ہے اور ان میں سے بھی کوئی بھی ایئرلائن دونوں شہروں کے درمیان براہِ راست فلائٹس نہیں چلاتی۔

’ملائیشیا میں رہنے والے پاکستانی کم لاگت میں گھر جا سکیں گے‘

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہرے سفارتی تعلقات ہیں اور پاکستان میں ملائیشیا کے سفارتخانے کے مطابق ملائیشیا میں تقریباً دو لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

گذشتہ برس ایک تقریب کے موقع پر ملائیشیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سنہ 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب 40 کروڑ تھا۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان ملائیشیا میں چاول، تیل، پیاز، آلو، کپڑے، گوشت اور سمندری غذا بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق ملائیشیا میں تقریباً 38 ہزار پاکستانی طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور پاکستانی ورکرز کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا میں شجرکاری، تعمیرات اور زراعت سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ ہے۔

ایئر ایشیا ایکس نے 13 مارچ کے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والے ملائیشیا کے واحد کم لاگت والے کیریئر کے طور پر، یہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سستی رابطے کو بڑھاتا ہے، جس سے ملائیشیا کے مسافروں اور ملائشیا میں ترقی پذیر پاکستانی کمیونٹی کو سستی پرواز کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

’یہ پاکستان سے ملائیشیا اور آسیان کے باقی ممالک سے مسافروں کو جوڑنے، انھیں خطے کی متحرک تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع سے ملانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔‘

’کم قیمت‘ ایئرلائنز اور دیگر ایئر لائنز میں کیا فرق ہوتا ہے؟

ماضی میں پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) سے منسلک رہنے والے ارشاد غنی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’کم قیمت ایئرلائنز میں کھانے کی سروس اور ان فلائٹ سروس کم سے کم رکھی جاتی ہے۔‘

’عام ایئرلائنز سامان کا دو، چار کلو وزن زیادہ ہونے پر اضافی پیسے چارج نہیں کرتیں لیکن کم قیمت ایئرلائنز میں مسافروں سے ایک، ایک کلو زیادہ وزن کے لیے بھی پیسے لیے جاتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ایئرلائنز کھانا بھی فروخت کرتی ہیں، جو پیسے وہ ٹکٹ میں کم کرتی ہیں وہ پندرہ سے بیس فیصد منافع یہ دیگر اشیا سے حاصل کر لیتی ہیں۔‘

ارشاد غنی کے مطابق پی آئی اے ماضی میں ملیشیا کے لیے پروازیں چلایا کرتی تھی لیکن اب پاکستان کی کوئی بھی ایئرلائن ملیشیا نہیں جاتی۔

’اس روٹ پر پروازیں نہ چلانے سے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو کوئی نقصان اس لیے نہیں ہوتا کیونکہ زیادہ تر پاکستانی یا تو مشرقِ وسطیٰ جاتے ہیں یا پھر مغربی ممالک۔‘

تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی پاکستانی ایئرلائن ملیشیا کے لیے پروازیں شروع کرتی ہے تو پھر ملیشیا کی ایئرلائنز اور پاکستانی ایئرلائنز کے درمیان ایک صحت مند مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیاخراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘’مسافروں نے کلمہ پڑھ لیا تھا‘: فلائی جناح کی پرواز جسے کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ’چوتھی کوشش‘ میں کامیابی ملیبورڈنگ پاس کا معمہ: ’مجھے پرواز سے اترنے کے بعد بتایا گیا کہ میں اس طیارے میں سوار ہی نہیں ہوئی تھی‘کیا امریکی قانون صدر ٹرمپ کو قطر کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کی اجازت دیتا ہے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More