صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

سچ ٹی وی  |  May 31, 2025

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نوبیاہتہ جوڑوں اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لڑکا ان کی خاطر اپنے والدین، بہن اور بھائیوں کو چھوڑ سکتا ہے، وہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر انہیں بھی چھوڑ سکتا ہے۔

صبا فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکیوں کو مفید تجاویز بھی دیں۔

صبا فیصل نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ لڑکے شادی کے بعد بدل جائیں۔

وہ شادی کرنے کے باوجود اپنی والدین اور خصوصی طور پر ماں کی پسند اور ناپسند کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات رشتے میں بندھنے یا شادی کے فوری بعد کچھ وقت تک لڑکا اور لڑکی نئی نئی محبت میں بدل جائیں لیکن وہ چیز وقتی ہوتی ہے، مستقل ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ شادی وہ لڈو ہوتا ہے، جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے، جو نہیں کھاتا، وہ بھی پچھتاتا ہے، اس لیے دونوں لڑکے اور لڑکی کو محتاط ہوکر آگے بڑھنا چاہیے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں شادی صرف لڑکی اور لڑکے کے درمیان نہیں ہوتی بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے۔

اس لیے لڑکے اور لڑکی پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رشتے کو اچھی طرح آگے بڑھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی شادی کے بعد ایک نئے گھر میں آتی ہے، اس لیے اسے دوسرے گھر کے ماحول کا علم نہیں ہوتا لیکن لڑکے کے اوپر ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

اسے اپنے گھر اور نئے شخص کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، ایسے میں اگر کوئی مشکل پیش آجائے تو لڑکے کے لیے مصیبت بن جاتی ہے۔

اداکارہ نے لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی جانب سے والدہ، بہنوں اور دیگر اہل خانہ کی عزت کرنے پر خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں۔

اگر لڑکا اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہوگا تو وہ بیوی کی بھی عزت کرے گا۔

صبا فیصل نے کہا کہ جو لڑکا اپنے والدین، بہن اور بھائیوں کو بیوی کے لیے چھوڑ دے، وہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر بیوی کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More