میرے بھائی کو نہیں مارو۔۔ بااثر شخص کا گھر والوں کے سامنے شہری پر تشدد ! ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2025

کراچی کے پوش علاقے خیابان اتحاد میں ایک لگژری گاڑی میں بیٹھے شخص کی جانب سے ایک عام شہری پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے، تاہم وہ تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ، مزمل مہزور علی کے مطابق ملزم کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، مگر دفتر بند پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نہ تو واقعے کی کوئی شکایت درج کروائی گئی ہے اور نہ ہی متاثرہ فیملی کا سراغ ملا ہے، تاہم ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق واقعہ سڑک پر تنازعے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ اس دوران متاثرہ شخص کی بہن مسلسل ہاتھ جوڑ کر بھائی کو چھوڑنے کی درخواست کرتی رہی اور پورا خاندان شدید پریشان نظر آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور واقعے کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی متاثرہ شخص یا عینی شاہد سامنے آنا چاہے تو وہ بلا جھجھک رابطہ کرے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More