لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، چوہنگ کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں نامعلوم ڈاکو مارا گیا۔ کاہنہ میں مبینہ مقابلہ میں اسلم شاہ نامی ڈاکو ہلاک ہوا۔

لاہور شہر میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی کے مطابق پہلا مبینہ پولیس مقابلہ چوہنگ کےعلاقے میں ہوا، دوسرا مبینہ مقابلہ کاہنہ کی حدود میں ہوا۔ مبنیہ پولیس مقابلوں میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلہ میں مبینہ ڈاکو اسلم شاہ مارا گیا، دونوں مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے۔ مبینہ پولیس مقابلوں میں ابتک 29 ملزمان ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More