عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ کون سا میڈیا عوام کو گمراہ کر رہا ہے؟ اور سچ تو یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون سی حکومت نے تنازع کے دوران اور بعد میں جھوٹ بولا؟ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے 6 طیارے گرائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اور پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بھارت تیار نہیں۔ اور بھارت کے انکار سے یہ بات واضح ہے موجودہ حالات سازگار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی پر عالمی برادری سے رابطے کر رہے ہیں۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے۔ اور عالمی برادری کو چاہیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھی کردار ادا کرے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More