بھارتی وفود مختلف ممالک کے دورے کرنے پر اپنے ہی شہریوں کی تنقید کی زد میں آگئے۔ بھارت کے وفود مختلف ممالک کے دورے پر ہیں جس پر بھارتی شہریوں نے ان پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے، چاروں میں سے کوئی ایک حملہ آور بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی مؤقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انجوائے کر رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں اور پارٹی کر رہے ہیں۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا جھوٹا الزام بھارت نے پاکستان پر ڈالا تھا۔