سچ ٹی وی | Jun 05, 2025
عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی گئی، جیل رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے جب کہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 قیدی مستفید ہوں گے۔
ڈکیتی اور اغوا کے مجرمان سزا یافتہ قیدی معافی سے مستفید نہیں ہونگے۔ اس کے علاوہ مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سزا یافتہ قیدی اور ایک سال
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More