شہر قائد کی زمین ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھی، لوگوں میں خوف و ہراس

سچ ٹی وی  |  Jun 06, 2025

شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد چھ روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔

کراچی میں یکے بعد دیگرے 2 زلزلے ریکارڈ کیے گئے، ایک زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے اور دوسرے کا مرکز ضلع ملیر تھا۔

اس سے قبل رات کے اوقات میں بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

جس کے بعد اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیرحیدرلغاری کی جانب سےلانڈھی فالٹ لائن آئندہ چندروزتک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زیرزمین موجود تہوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے توانائی پیدا ہورہی ہے،جوبتدریج خارج ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا سبب بن رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More