امریکا میں بارشوں کا طوفان، متعدد شہری ہلاک

سچ ٹی وی  |  Jun 16, 2025

امریکا کی ریاست ویسٹ ورجینیا کے علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق اوہائیو کاؤنٹی اور ویلنگ میں آدھے گھنٹے کے اندر 2.5 سے 4 انچ (تقریباً 6 سے 10 سینٹی میٹر) تک بارش ہوئی جس کے بعد ندی نالے اچانک بھر گئے اور متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

اوہائیو کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر لو وارگو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں فوری طور پر 911 پر کالز موصول ہوئیں کہ لوگ پانی میں پھنس گئے ہیں۔

بنیادی ڈھانچے کو نقصان کے باعث کئی جگہوں پر رسپانس تاخیر کا شکار ہوا، میں 35 سال سے اس فیلڈ میں ہوں، لیکن ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بعض افراد کو درختوں پر پناہ لینی پڑی، گاڑیاں ندیوں میں بہہ گئیں، سڑکیں، پل، قدرتی گیس لائنز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

ویلنگ اور قریبی علاقوں میں ڈھائی ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی،اسی طرح میریئن کاؤنٹی میں بھی تیز بارش کے بعد سیلاب آیا۔

سیلاب سے کئی گھروں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا، مقامی 911 ہیلپ لائن کو اب تک 165 سے زائد ایمرجنسی کالز موصول ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More