جناح میڈیکل کمپلیکس خطے کا جدید ترین ہسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

سچ ٹی وی  |  Jun 19, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو جدید ترین طبی تحقیق اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک مثالی ہسپتال ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی موجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال کی تعمیر اور منصوبے کے ہر مرحلے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے چین، ترکی، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کیے گئے، جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید یہ کہ اس منصوبے کے حوالے سے دو بڑی بین الاقوامی کانفرنسز بھی منعقد ہو چکی ہیں، جن میں 10 مختلف ممالک کی 33 معروف کمپنیاں شریک ہوئیں۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اس منصوبے کو عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات میسر آ سکیں، اور پاکستان طبی تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More