پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے مائیک توڑنے کے الزام پر اسپیکر برہم ہوگئے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے مائیک ٹوٹنے کا معاملہ اٹھا دیا۔
جس پر اسپیکر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن کی ہلڑبازی سے مائیک ٹوٹے تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہماراحق ہے۔
آپ احتجاج سے منع نہیں کرسکتے، اعجاز شفیع کے معاملے پر بار بار کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائیں لیکن آپ نے نہیں نکلوائی۔
اس دوران پیپلزپارٹی کے ارکان کا کہنا تھاکہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ہے، اگر بجٹ میں جنوبی پنجاب سے نا انصافی کریں گے تو پھر الگ صوبے کیلئے آواز اٹھے گی۔
دوسری جانب علی حیدر گیلانی نے بھی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔