ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے، ایرانی میڈیا

بی بی سی اردو  |  Jun 23, 2025

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔ قطر کی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔قطر میں برطانیہ اور امریکہ کے سفارتخانوں نے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف حملے اور اسرائیل میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں اوین جیل اور قُم میں فردو جوہری مرکز پر آج دوبارہ حملے کیے ہیں۔جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا معائنہ کر سکیں۔

ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے، ایرانی میڈیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More