سسرال والوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی.. کیا وقاص نے گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنی جان لی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث

ہماری ویب  |  Jun 23, 2025

سوشل میڈیا پر ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے وقاص رضا کی خودکشی کی خبر نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے. اگرچہ مرحوم وقاص رضا کے خاندان والوں نے براہ راست کوئی پیغام نہیں دیا البتہ مختلف صحافیوں نے اس حوالے سے اپنی معلومات اور رائے کا اظہار کیا ہے.

مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ وقاص رضا کی کچھ عرصہ پہلے محبت کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھریلو مسائل کا شکار ہوگئے. مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان اگرچہ اپنی قابلیت کی بنا پر ترقی تو کررہا تھا لیکن اہلیہ کی جانب سے الگ گھر لینے کی فرمائش پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا. جس کی وجہ سے تنگ آ کر وقاص نے اپنی ہی جان لے لی اور اس سے چند لمحوں پہلے فیملی واٹس ایپ گروپ میں اپنی ڈیڈ باڈی آفس سے لے جانے کا میسج بھیجا. مختلف دعووں کے مطابق وقاص اپنے ماموں کے ساتھ کاروبار کررہا تھا اور ان سے کافی قریب تھا.

جبکہ کچھ یوٹیوبرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کو صرف خودکشی نہ سمجھا جائے بلکہ ہوسکتا ہے کہ وقاص رضا کا قتل اس انداز میں کیا گیا ہو کہ اسے خودکشی کا رنگ دیا جاسکے. جبکہ خاندان کے واٹس ایپ گروپ میں میسج بھی قاتل کی جانب سے کیا گیا ہو.

ان تمام ممکنہ وجوہات سے قطع نظر ہمیں اس حقیقت کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اپنے آس پاس کے افراد کے ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں بحیثیت ہمدرد اپنا کردار ادا کریں.

امید ہے وقاص رضا کے کیس کی غیر جانبدارانہ تفتیش حقائق کا پتا لگا لے گی اور کوئی دوسرا نوجوان ایسی خاموش موت کا شکار بننے سے بچ جائے گا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More