خلیج فارس کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن محدود

اردو نیوز  |  Jun 24, 2025

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے خلیج فارس کی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن کو محدود کر دیا ہے۔

پیر کی رات قومی ایئرلائن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

’حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔‘

ترجمان نے کہا ہے کہ ’ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے، سے گزارش ہے کہ اپنی پرواز سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کے کال سینٹر سے حاصل کریں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کے ریزرویشن کے شعبے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کر دیا یے۔‘

پی آئی اے نے کہا ہے کہ ’منسوخی سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More